محرم الحرام میں سیکیورٹی کےپیش نظرپنجاب میں دفعہ144نافذ

0
6

محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں سیکیورٹی کےپیش نظرصوبہ بھرمیں دفعہ 144نافذکردی۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کےنوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب میں 27جون سے6جولائی تک دفعہ 144نافذ رہے گی، ہرقسم کےاسلحےاورآتش گیرموادکی نمائش پرپابندی عائد ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزیدکہاگیاکہ جلوس کےراستوں پرعمارتوں کی چھتوں پرمورچوں کی تعمیرپرپابندی ہوگی جبکہ 9اور10محرم الحرام کوڈبل سواری پرپابندی ہوگئی۔

Leave a reply