محکمہ تعلیم کا بچوں سے لیبر نہ لینے اور سکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت

0
19

تعلیم کے فروغ میں اہم پیشرفت،بچوں سے مزدوری کا کام لینے پر محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹس لے لیا۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ بچوں سے لیبر کا کام نہ لیا جائے، ورکشاپس اور ہوٹلز پر کام کرنیوالے بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا جائے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کوآرڈی نیشن کی ہدایت بھی کر دی گئی۔
صوبائی محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ یتیم اور مجبور بچوں کی نشاندہی کر کے فوری داخلہ یقینی بنایا جائے اور بڑے بچوں کیلئے دوپہر کے اوقات میں سکولوں میں داخلے کا انتظام کیا جائے۔
پنجاب میں بچوں کی سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھنے اور سکول میں حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اس حوالے سےسی ای اوز، ڈپٹی سی ای اوز اور اے ای اوز کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Leave a reply