
طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،محکمہ تعلیم نے پاسنگ مارکس تینتیس سے بڑھا کر چالیس فیصد کرنے کی تجویزدےدی۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کلاسز میں پاسنگ مارکس 33 فیصد قیام پاکستان سے چلی آ رہی تھی، جسے 40 فیصد کرنے کی تجویز کمیٹی آف چیئرپرسن تعلیمی بورڈ پنجاب کے اجلاس میں پیش کردی گئی۔منظوری کے بعد یہ میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 سے لاگو ہو جائے گی۔
ماہرین تعلیم کے مطابق تجویز کردہ پالیسی کے لاگو ہونے سے رٹا کلچر کے خاتمے میں مدد ملے گی اور مجموعی طور پر نظام تعلیم مضبوط ہوگا۔پنجاب کے صوبائی محکمہ تعلیم نے امتحانی سسٹم میں بنیادی تبدیلی لانے کی پالیسی کی تجویز دی، تجویز کردہ پالیسی کے مطابق میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پاسنگ پرسنٹیج 33 فیصد سے 40 فیصد کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔
تجویزکوکمیٹی آف چیئرپرسن تعلیمی بورڈز پنجاب کے اجلاس میں پیش کیا گیا، جس میں پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈوں کے چیرمین ممبرز ہیں، اگر اسے منظور کر لیا گیا تو آئندہ سال2026 سے لاگو کر دیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومت اورجماعت اسلامی کےدرمیان معاہدہ طےپاگیا
اگست 9, 2024 -
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس
اپریل 17, 2024 -
مصنوعی ذہانت اے آئی ٹیکنالوجی کا شاہکارنیا ٹول متعارف
ستمبر 30, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔