محکمہ موسمیات نے شہر قائد کےباسیوں کو خبردارکردیا

0
70

پاکستان ٹوڈے: ساحلی شہر کے باسی ہو جائیں ہوشیار۔ محکمہ موسمیات نے کردیا خبردار۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائدکراچی میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔ موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منگل سے جمعرات تک شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اویس حیدر کے مطابق اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی تک بھی پہنچ سکتا ہے ،جس کے سبب کراچی میں یہ ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین طب نے کراچی کے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کے ساتھ ٹھنڈے پانی اور ہلکے کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply