محکمہ موسمیات کی بادل جم کر برسنے اورمزید بارشوں کی پیشگوئی

0
19

محکمہ موسمیات نے بادل جم کر برسنے اورمزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں تاحال بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم موجود ہے، جس کے زیر اثر کراچی سے کشمیر تک23 سے 27 اگست کے دوران کہیں ہلکی ، تو کہیں تیز بارشیں ہونے کا امکان موجود ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ کراچی ،اسلام آباد،راولپنڈی،لاہوراورپشاورسمیت ملک بھرمیں کل سےمزیدبارشوں کاامکان ہے،آج مون سون ہوائیں شدت سےبالائی علاقوں میں داخل ہوں گی،مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اورخلیج بنگال سےپاکستان میں داخل ہوں گی،بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اورنشیبی علاقےزیرآب آنےکا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بارشوں کےدوران عوام احتیاط کریں،غیرضروری سفرسےگریزکریں۔

Leave a reply