محکمہ موسمیات کی ملک کےمختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نےملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے،تاہم شام یا رات کے وقت بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نےکراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سےکی گئی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 2 روز کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ اسی سلسلے میں آج سے اتوار تک کراچی کا موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔اِس دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 تا 39 ڈگری رہنے کی توقع ہے، جبکہ دن کے پہلے نصف میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر غیرفعال رہ سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی گرم و خشک ہوائیں بھی شہر قائد پر اثرانداز رہ سکتی ہیں۔ آج ہفتہ کے روز اور کل اتوار کے دن نمی کا تناسب 40 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
متحدہوکرکھیلنااورآخری بال تک لڑناکامیابی کی ضمانت ہے،محسن نقوی
اکتوبر 29, 2024 -
عمران خان کی جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی،عدالت نےحکم دیدیا
اکتوبر 31, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔