محکمہ موسمیات کی مون سون کے تیسرے سپیل میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے مون سون کے تیسرے سپیل میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے تیسرے سپیل کے زیر اثر شہر قائد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ آج بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں چندمقامات پربارش کی توقع ہے، مری،گلیات،رالپنڈی،جہلم ،اٹک اورچکوال میں بارش متوقع ہے،جبکہ گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ اورنارووال میں بھی بارش کاامکان ہے۔ اُدھر ساہیوال،بہاولپور،بہاولنگراورڈیرہ غازی خان میں بارش کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ کوئٹہ، زیارت،بارکھان،سبی،کوہلواورموسیٰ خیل میں بھی بارش متوقع ہے،جبکہ لورالائی،ژوب اورخضدارمیں بارش کاامکان ہے،دوسری جانب سندھ کےساحلی علاقوں میں مختلف مقامات پربارش کی توقع ہے،اُدھرچترال،دیر،سوات،کوہستان،مالاکنڈاورشانگلہ میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق خیبر،اورکزئی اورکرم میں تیزہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے،گلگت بلتستان میں بھی تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،جبکہ آزادکشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
پنجاب :تعلیم کے فروغ کاسلسلہ ، ٹینٹ سکولز قائم کرنے کا فیصلہ
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹرمپ نےفیلڈمارشل عاصم منیرسےملاقات کواعزازقراردیدیا
جون 19, 2025 -
پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کاجسمانی ریمانڈ،عدالت کابڑاحکم
ستمبر 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔