محکمہ موسمیات کی 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

0
10

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری،ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں اور اگلے چند روز میں شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کا آغاز متوقع ہے، جو 2 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون کے دوران30 فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

Leave a reply