مخصوص نشستوں سےمتعلق الیکشن کمیشن کابڑااقدام

0
59

مخصوص نشستوں سےمتعلق الیکشن کمیشن نےاپنےاورعدالتوں کےفیصلےویب سائٹ پراپ لوڈ کردئیے۔
الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کافیصلہ اپنی ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیااور پشاور ہائیکورٹ کا بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلہ اپ لوڈ کردیا۔
الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سےمتعلق 13جنوری کاپرسپریم کورٹ کا فیصلہ بھی اپ لوڈ کردیا اور سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشست کا فیصلہ بھی اپ لوڈ کردیا ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ 4 فیصلے ان افراد کے لیےاپ لوڈ کیےجو مخصوص نشستوں پر تجزیے میں اپنی رائے دے رہے ہیں۔

Leave a reply