مخصوص نشستوں پرمنتخب ارکان کی حلف برداری کیلئےپھرخطوط ارسال

0
4

الیکشن کمیشن نےمخصوص نشستوں پرمنتخب ارکان کی حلف برداری کےلئےپھرخطوط ارسال کردئیے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمیدنےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےپرنسپل سیکرٹری کوخط لکھ دیا،الیکشن کمیشن نےگورنرخیبرپختونخواکےپرنسپل سیکرٹری کوبھی خط لکھ دیا۔خط میں الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پرارکان کی حلف برداری کیلئے انتظامات کی ہدایت کی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن اس سےپہلےبھی سیکرٹری کےپی اسمبلی کوخطوط لکھ چکےہیں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نےخطوط میں اپوزیشن لیڈراورمخصوص نشستوں پرحلف کی منتظرخواتین کے خطوط کابھی حوالہ دیا۔
خط کےمتن میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ نےمخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سےمتعلق فیصلہ دےدیاہے،عدالتی فیصلےپرمخصوص نشستوں پرارکان اسمبلی کےنوٹیفکیشن جاری کیے۔
خط کےمتن میں مزیدکہاگیاکہ 21جولائی کےسینیٹ انتخابات کےلئے گورنر کے پی اجلاس طلب کریں ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااجلاس طلب کرنےکےلئےسمری گورنرکوبھیجوائیں ،گورنرکےپی21جولائی سےقبل اجلاس طلب کریں،مخصوص نشستوں کےممبران کی حلف برداری پہلےہی تاخیرکاشکارہے۔

Leave a reply