مخصوص نشستوں کامعاملہ:سپیکرقومی اسمبلی نےالیکشن کمیشن کوایک اورخط لکھ دیا
مخصوص نشستوں کےمعاملےپرسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےپارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کودوسرا خط لکھ دیا۔
ذرائع کےمطابق پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا، خط میں الیکشن ترمیمی بل 2024 کے تناظر میں خواتین اور غیر مسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ نہ کیے جانے پر اظہار تشویش کیاگیا،پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے جلد فیصلہ کرنے کے لیے خط لکھنے کی درخواست کی۔
ذرائع کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا۔
یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی 19 ستمبر 2024 کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے ایک خط پہلے ہی ارسال کر چکے ہیں۔خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ الیکشن ترمیمی بل2024 پاس ہو چکا ہے اب الیکشن کمیشن جلد سے جلد خواتین اور غیر مسلم اراکین کی نشستوں کے حوالے سے فیصلہ کرے۔
ذرائع کےمطابق سیٹوں کے جلد فیصلے سے اس حوالے سے ابہام ختم ہو جائے گا اور پارلیمان مکمل فعال ہو کر عوامی فلاح و بہبود کے لئے بہتر طور پر اقدامات کر سکے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صنم جاویدکی رہائی:والدکاعدالت سےرجوع
جولائی 15, 2024 -
ڈونلڈٹرمپ ایک بارپھرامریکی صدرمنتخب
نومبر 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔