مخصوص نشستوں کامعاملہ:عدالت نےدرخواست گزارکی استدعا منظور کرلی

0
3

تحریک انصاف کومخصوص نشستیں نہ دینےکےمعاملےمیں عدالت نےدرخواست گزارکی استدعا منظور کرلی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس اقبال چودھری نےتحریک انصاف کومخصوص نشستیں نہ دینےپرالیکشن کمیشن کیخلاف درخواست پرسماعت کی۔
جسٹس اقبال چودھری نےکہاکہ درخواست اسی بینچ کوپیش کی جائےجوپہلےہی سماعت کررہاہے۔
وکیل درخواست گزارنےاستدعاکی کہ یہ درخواست جسٹس راحیل کامران کے روبروزیرسماعت تھی ،وہ کافی بحث سن چکے،درخواست کویاجسٹس راحیل کامران شیخ یاپھرفل بینچ کیلئے بھجوادی جائے۔
عدالت نےوکیل کی استدعاپردرخواست جسٹس راحیل کامران شیخ کوبھجوادی۔

Leave a reply