مخصوص نشستوں کا کیس:بینچ پر اعتراض کی سنی اتحاد کونسل کی استدعا مسترد

مخصوص نشستوں کےکیس میں عدالت نےبینچ پر اعتراض کی سنی اتحاد کونسل کی استدعا مسترد کردی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے سنی اتحادکونسل کی متفرق درخواستوں پرمختصر فیصلہ سنایا۔
فیصلےمیں کہاگیاکہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی استدعا منظور کی گئی جبکہ بینچ پر اعتراض کی سنی اتحاد کونسل کی استدعا مسترد کردی گئی۔عدالت نے سنی اتحاد کونسل کی 26 ویں آئینی ترمیم کو پہلے سننے کی درخواست بھی مسترد کردی۔
سنی اتحاد کونسل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کی درخواستیں موجودہ بینچ نہ سنے اور یہ کہ پہلے 26 ویں آئینی ترمیم کی سماعت کی جائے۔
عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھے گی جبکہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پہلے سننے کی سنی اتحاد کونسل کی درخواست بھی مسترد کردی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی اور آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نےمخصوص نشستیں پی ٹی آئی کودینےکےخلاف نظرثانی کیس کی مزیدسماعت 26مئی تک ملتوی کردی۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔