مخصوص نشستیں:الیکشن کمیشن میں بڑی بیٹھک

0
53

مخصوص نشستوں کےمعاملےپرالیکشن کمیشن میں آج بڑی بیٹھک ہوگی۔
ذرائع کےمطابق مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں بڑی بیٹھک ہوگی۔الیکشن کمیشن آج پہلی بار سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے گا۔
ذرائع کےمطابق چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اجلاس میں شریک ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے لیگل ونگز کے سربراہان سپریم کورٹ کے فیصلے پر اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔
واضح رہےکہ سنی اتحادکونسل نےسپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سےمتعلق درخواست دائرکی تھی جس پرسپریم کورٹ کےفل بینچ نےسماعتیں کی اورفل کورٹ نےمحفوظ فیصلہ سنایافیصلےمیں سپریم کورٹ نےتحریک انصاف کومخصوص نشستیں دینےکاحکم دیاتھا۔

Leave a reply