مخصوص نشستیں حکومت کے پاس رہیں گی یا اپوزیشن کو ملیں گی؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ متناسب نمائندگی کے حساب سے تو سنی اتحاد کونسل کو زیرو نشست ملنی چاہئے۔
سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کےکیس میں چیف جسٹس قاضی فا ئزعیسیٰ کی سربراہی میں13رکنی فل کورٹ نےکیس کی سماعت کی۔
سنی اتحادکونسل کی جانب سےوکیل فیصل صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل فیصل صدیقی نےدلائل دیتےہوئےکہاکہ الیکشن کمیشن نےاپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔الیکشن شفاف نہیں کروائے۔باپ پارٹی کافیصلہ الیکشن کمیشن نےقانون کےمطابق کیاتھا۔ اب اپنے فیصلے کو غیرقانونی کہنا بد دیانتی ہے۔
چیف جسٹس نےکہا کیا آپ چاہتے ہیں عدالت باپ پارٹی کو مخصوص نشست دینے کا جوڈیشل نوٹس لے؟ آپ چاہتے ہیں عدالت 2018 کے انتخابات کھول دے؟ کیا سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی تشریح کی پابند ہے؟ آپ کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتا، کیا 2018 کے انتخابات درست تھے؟
عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل میں تمام مسلمان شامل ہوسکتے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس اعتبار سے سنی اتحاد کونسل کو کوئی نشست نہیں ملنی چاہیے۔سنی اتحاد کی کوئی جنرل سیٹ نہیں تو آپ کے دلائل کے مطابق مخصوص نشست کیسے مل سکتی؟ آپ اپنے خلاف ہی دلائل دے رہے ہیں۔ آپ کے دلائل مان کر نشستیں پی ٹی آئی کو دے سکتے ہیں۔
کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتےہوئےکہاکہ جب الیکشن کمیشن نے ہمیں آزاد ڈیکلئیر کر دیا تو سنی اتحاد کونسل میں جانا درست تھا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے کہہ رہے ہیں لوگوں کو سنی اتحاد کونسل میں جانا درست تھا؟ سوچ کر جواب دیں کیا پی ٹی آئی کو یہ نشستیں واپس نہیں چاہییں؟
وکیل نے کہا کہ اگر عدالت آئینی تشریح سے ایسے نتیجے پر پہنچے تو مجھے انکار نہیں۔ الیکشن کمیشن نے عدالت کو جو ریکارڈ جمع کرایا وہ مشکوک ہے۔
جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے کہ سپریم کورٹ سے ریکارڈ چھپایا گیا۔ ووٹ اور ووٹرز کے حق پر کوئی دلائل نہیں دے رہا۔ الیکشن کمیشن اپنی نیک نیتی ثابت کرنے کیلئے ڈیٹا نہیں دے رہا کہ انتخابات شفاف ہوئے۔ایک سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے غلط تشریح کی جس وجہ سے تنازع پیدا ہوا۔
سپریم کورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔