مدارس اپنےنظام تعلیم میں سرکاری مداخلت کوتسلیم نہیں کرینگے ،مولانا فضل الرحمان

0
29

سربر اہ جمعیت علمااسلام (ف)مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ مدارس اپنے نظام تعلیم میں سرکاری مداخلت کوتسلیم نہیں کریں گے۔
کراچی میں سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کاپریس کانفرنس کرتےہوئے کہناتھاکہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کےمعاملےمیں اعتمادمیں نہیں لیا،معیشت کی بہتری پرحقائق سامنےآنےچاہییں،ہمیں ملک کانظام بہترکرناہوگا،شکایت اپنےسیاستدانوں سےہیں جوجمہوریت،آئین اوراصولوں پرسمجھوتا کرلیتے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ قومی اتفاق رائےکےساتھ سارےمعاملات ہونے چاہییں،ہم تنازعات سے نکلنا چاہتے ہیں، مدارس اپنےنظام تعلیم میں سرکاری مداخلت کوتسلیم نہیں کریں گے،وفاق میں قانون بننےکےبعدصوبوں کواپنی ذمےداری پوری کرنی چاہیے،صوبوں سےقانون سازی کیوں تاخیرکی جارہی ہے؟یہ صرف اپنا اقتدارچاہتےہیں،دریائےسندھ سےنہریں نکالنےکامعاملہ اتفاق سےہوناچاہیے۔

Leave a reply