سربراہ جمعیت علمااسلام(ف)مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ مدارس رجسٹریشن بل کےبارےمیں ہم سمجھتےہیں ایکٹ پاس ہوچکاہےنوٹیفکیشن فوری ہونا چاہیے۔
سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن سےمتعلق کچھ وضاحت کرناچاہتاہوں،آج کل سیاست میں دینی مدارس کی رجسٹریشن پربحث چل رہی ہے،ہماری شکایت صرف ایوان صدر اورصدرمملکت سےہے،ہمیں کسی مدرسے،مدرسوں کی تنظیم،علمائےکرام سےکوئی شکایت نہیں،معاملےکوالجھایاگیااچھےبھلےدانشوربھی کنفیوژ ہوجائےکہ مسئلہ کیا ہے ،ان لوگوں کوکیافائدہ جنہوں نےایسی حرکت کی سمجھ نہیں آرہا۔
مولانا فضل الرحمان کامزیدکہناتھاکہ دینی مدارس کی رجسٹریشن اوربینک اکاؤنٹس کےحوالےسےحکومت نےڈرافٹ تیارکیا،26ویں آئینی ترمیم میں بھی اسی بل پر گفتگوچل رہی تھی،ہم نےمطالبہ کیاتھاالیکشن سےپہلےجوڈرافٹ لایا گیا تھا اسے پاس کریں،وزارت قانون نےڈرافٹ تیارکیااورہم نےاس کوقبول کیاتھا، ڈرافٹ کی تیاری میں ن لیگ اورپی پی دونوں شریک تھے،ہم نےاسی ڈرافٹ کومنظورکیاجوانہوں نےبنایا،اس ڈرافٹ پرصدرآصف علی زرداری نےاعتراض کیوں کیا،پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کےسربراہ آصف زرداری ہیں ۔
اُن کاکہناتھاکہ میں بلاول ہاؤس کراچی گیاوہاں 5گھنٹےباتیں ہوئیں، رائیونڈ آیا ،بلاول بھٹواورشہبازشریف کی موجودگی میں چیزوں پراتفاق ہوا،آصف زرداری نےاس پردستخط کیوں نہیں کئے،ہم نےپیپلزپارٹی اورن لیگ کےڈرافٹ کوہی قبول کیا،آصف زرداری کی جانب سےاعتراض کرنےکی کیاضرورت تھی،ایک ایک لفظ چاہے26ویں آئینی ترمیم ہویابل پرتیارکیاگیا۔سارانزلہ ہم پرکیوں گررہاہےہماراتوکوئی جھگڑاہی نہیں،الیکشن سےپہلےجوڈرافٹ تیارہواتھاوہ بھی توسرکارنےبنایاتھا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےمولانافضل الرحمان کامزیدکہناتھاکہ ہم سمجھتےہیں ایکٹ پاس ہوچکاہےنوٹیفکیشن فوری ہوناچاہیے،اس مسئلےپرعدالت سےرجوع کرنا پڑا توکریں گے،چیئرمین سینیٹ نےاصلاح کی،بل دستخط کرکےواپس ایوان صدر کو بھیجا،دستخط کیوں نہیں کیےجارہےکیاوہ خودبخودایکٹ نہیں بن جاتا،ایوان صدر ،پارلیمنٹ اورلامنسٹری میں چیزیں منٹوں میں پہنچ جاتی ہیں،صدرنےایک اعتراض بھیجاآئینی مدت میں دستخط نہیں کیےتووہ ایکٹ بن جاتاہے،عارف علوی نےدستخط نہیں کیےتواس وقت حکومت نےایکٹ گزٹ نہیں کیا۔
سربراہ جےیوآئی کاکہناتھاکہ سرکارکی زیرحراست جومدرسےتھےوہاں دینی علوم ختم ہوگیا،جتنےمدارس میں حکومت نےمداخلت کی آج وہ نہیں،سندھ میں دو مدرسےہیں آج وہ سکول کالج ہیں،بہاولپورمیں ایک مدرسہ تھاآج وہ اسلامیہ کالج بن گیا،ہمارےعلمائےکرام دانشمندی کامظاہرہ کریں۔
تعلیم کاحصول ہرمعاشرےکابنیادی حق ہے،وزیراعظم شہبازشریف
جنوری 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
’سنگم اگین‘کےچرچے،OTTپرتاریخی کمائی کاریکارڈقائم کردیا
اکتوبر 3, 2024 -
ضمانت منظور:عدالت نےعمرایوب اورراجہ بشارت کو رہاکردیا
دسمبر 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔