مدت ملازمت پوری،جسٹس سردارطارق ،جسٹس مظہرعالم آج سبکدوش ہوجائینگے

0
3

سپریم کورٹ کےجسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل آج مدت ملازمت پوری ہونے پر عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل آج بطور ایڈہاک جج ایک سال کی مدت پوری کر کے سبکدوش ہو جائیں گے ،جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ 29 جولائی 2024 کو حلف اٹھایا تھا۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں ججز کا ایڈہاک جج کے طور پر نام دیا تھا ،دونوں ججز کے بطور ایڈہاک ججز نام کی منظوری جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں دی گئی تھی، جس کے بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دونوں ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔

Leave a reply