مذموم مقاصدکیلئے9مئی اور26نومبرکوریاست پرحملہ کیاگیا،خواجہ آصف

0
5

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ مذموم مقاصدکیلئے9مئی اور26نومبرکوریاست پرحملہ کیاگیا۔
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیربرطانیہ کےدورےپرہیں،آرمی چیف کوعزت واحترام کےساتھ گارڈآف آنرپیش کیاگیا،پاکستان کےبرطانیہ کےساتھ سفارتی،عسکری اورمعاشی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کےدرمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات ہیں،پاکستانیوں کی بڑی تعدادبرطانیہ میں کئی دہائیوں سےموجودہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی والےایک دورمیں آرمی چیف کواپناباپ کہتےتھے،جس کوباپ کہتےتھےاسی کےبارےبدزبانی کررہےہیں،مذموم مقاصدکیلئے9مئی اور26نومبرکوریاست پرحملہ کیاگیا،پی ٹی آئی کاطرزعمل ہرگزسیاسی نہیں،انکی انتشارکی سیاست ختم ہوجائےگی۔
خواجہ آصف کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی فیض حمیدکوآرمی چیف بناناچاہتےتھے،بانی پی ٹی آئی چاہتےتھےفوج انکی جماعت کاذیلی ادارہ بن جائے،پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،سیاسی حالات بھی بہترہیں۔

Leave a reply