مذہب اورغداری کارڈکےبعدپیش خدمت ہے مظلومیت کارڈ ،عظمیٰ بخاری

0
37

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ مذہب اور غداری کارڈ کے بعد مظلومیت کارڈپیش خدمت ہے ۔
علیمہ خان اوررؤف حسن کی واٹس ایپ چیٹ پرردعمل دیتے ہوئے وزیراطلاعات  پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ بھابھی اور نند کے اختلافات فتنہ پارٹی کے وٹس ایپ گروپس میں موضوع بحث بن رہے ہیں،بھابھی اور نند میں پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی، فتنہ پارٹی ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے پروپیگنڈوں سے اب کچھ بھی چیز بعید نہیں۔
’کریمنالوجی یونیورسٹی آف بنی گالہ‘ کا پرنسپل آج مظلوم بن کر عوام سے ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتاہے۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ جیل سے نکلنے کے لیے کبھی فوج سے معافیاں کبھی برطانوی وزیراعظم سے اپیلیں کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی ایک ہفتے مولا جٹ بنتے اگلے ہفتے ’معصوم پرندہ‘ بن جاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے مخالفین کو پھانسی پر لٹکانے کی فہرستیں تیار کرتے تھے۔ آج ان کی اپنی بیوی اور بہن پھانسی سے متعلق پروپیگنڈے کر رہی ہیں۔اقتدار میں تھے تو مخالفین کو دیوار میں چنوا دینے کے پلان بناتے رہے۔اب دونوں میاں بیوی جیل کی دیواروں کے سائے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔مذہب کارڈ، غداری کارڈ کے بعد پیش خدمت ہے مظلومیت کارڈ۔

Leave a reply