مراکش کشتی حادثہ:وزیراعظم نےتحقیقات کیلئےاعلیٰ سطح کمیٹی بنادی

0
35

مراکش کشتی حادثےکی تحقیقات کےلئے وزیراعظم شہبازشریف نےاعلیٰ سطح 4رکنی کمیٹی تشکیل دےدی۔
ذرائع کےمطابق تحقیقاتی ٹیم آج رات مراکش روانہ ہوگی،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چودھری تحقیقاتی ٹیم کےسربراہ ہونگے،ایف آئی اےپنجاب کےایڈیشنل ڈائریکٹرنارتھ منیرمسعودبھی ٹیم کاحصہ ہونگے۔دفترخارجہ اورآئی بی کاایک ایک افسربھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ تحقیقاتی ٹیم3سے4روزمراکش میں قیام کرےگی،تحقیقاتی ٹیم کشتی حادثےمیں بچ جانےوالےپاکستانیوں سےملاقات کرےگی،تحقیقاتی ٹیم پاکستانیوں پرتشددکیےجانےاورقتل کےواقعات کی بھی تحقیقات کریگی۔
واضح رہےکہ جمعرات کومراکش کےقریب تارکین وطن کی کشتی حادثےکاشکار ہوئی تھی جس میں 86افرادسوارتھےحادثےمیں44پاکستانیوں سمیت50تارکین وطن جان کی بازی ہارگئےتھےجبکہ 36افرادکوزندہ بچالیاگیاتھا۔تارکین وطن کی کشتی میں66پاکستانی سوارتھے۔

Leave a reply