مراکش کی اے آئی ماڈل کنزیٰ لیلیٰ پہلی ملکہ حسن منتخب

0
39

مصنوعی ذہانت نے کئی شعبوں میں جھنڈے گاڑنے کے بعد مقابلہ حسن بھی جیت لیا۔
اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ مسلم ماڈل نے خوبصورتی کا پہلا اعزاز حاصل کر لیا۔مراکش کی کنزیٰ لیلیٰ مصنوعی ذہانت کی پہلی ملکۂ حسن بن گئی۔کنزیٰ لیلیٰ نے خوبصورتی میں فینویو ورلڈ اے آئی کریئٹر ایوارڈ جیت لیا ۔ کنزیٰ کو تیار کرنیوالی اے آئی ٹیم نے اے آئی بیوٹی کے بین الاقوامی ادارے کا خوبصورت ترین اے آئی ماڈل ایوارڈ اور13ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی جیتی ہے۔
دوسری پوزیشن لالینا نامی اے آئی ماڈل نے جیتی ہے، جس کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد تقریباًون ملین کے قریب ہیں۔مراکشی ماڈل کنزیٰ لیلیٰ کا مقابلہ کمپیوٹر سے تیار کردہ تقریباًایک ہزار پانچ سودیگر اے آئی خواتین اوتار سے تھا، جس میں انہوں نے سب کو مات دیدی۔
فینویو کے ججز کے مطابق وہ اے آئی سٹار کی حقیقت پسندانہ شباہت اور اس کی جاذب نظر شخصیت سے بے حد متاثر ہوئے ۔ایوارڈ قبول کرتے ہوئے اے آئی مسلم ماڈل خاتون کنزیٰ لیلیٰ کے تخلیق کار کا کہنا ہے کہ مس اے آئی ایوراڈ جیتنا میرے لیےاس ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے، اپنا کام مزید ذوق و شوق سے جاری رکھنے کیلئے حوصلہ افزائی فراہم کرے گا۔

Leave a reply