پاکستان ٹوڈے: شریک ملزم یو ٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت, ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں چھ جون تک توسیع کردی, ملزم لاہور سے آتے ہیں، بعد کی تاریخ دی جائے، ملزم کی ضمانت کی توثیق کی جائے۔
ملزم یاسر شامی کی احاطہ عدالت میں گفتگو، میں خود صحافی ہوں، میں نے صحافی اقدار پر کاربند رہتے ہوئے کام کیا، میں نے بلر کرکے ویڈیو چلائی، مجھ پر پیکا 21 کا سیکشن لگایا گیا ہے۔
یہ ان کی جائیداد کا مسئلہ ہے، اسے میرے کندھوں پر رکھ کر چلایا جا رہا ہے، عدالتوں پر پورا اعتماد ہے
عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشری اقبال کی میڈیا سے گفتگو
ہم صبح سے ہی عدالت میں موجود ہیں لیکن ایف آئی اے پراسیکیوٹر نہیں آئے، افسوس ہے کہ ایف آئی اے ہائی پروفائل کیس کو سنجیدہ نہیں لے رہا، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
آج اہم سماعت تھی ایف آئی اے کو موجود ہونا چاہیے تھا، ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ اس کیس کو سنجیدگی سے لیں۔
یقین ہے کہ ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ ہوگی۔ ملزم کی ضمانت کے لیے کوئی شواہد نہیں، ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں ہیں
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔