مردحضرات کوخواتین کی طرح ڈرائیونگ کرنے کا مشورہ

0
60

پاکستان ٹوڈے: مرد حضرات کوخواتین کی طرح ڈرائیونگ کرنے کا مشورہ ۔

تفصیلات کے مطابق ایک عرصے سے یہ بحث چل رہی ہے کہ آدمی زیادہ اچھے ڈرائیورز ہوتے ہیں یا خواتین؟ فرانس میں بحث طلب سوال کا جواب مل گیا ۔۔۔فرانس میں ایک نئی روڈ سیفٹی مہم کے دوران مرد حضرات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خواتین کی طرح ڈرائیو کریں، تاکہ سڑکوں پر حادثات سے ہونیوالی اموات کی تعداد میں کمی لائی جاسکے۔

فرانس کےایک ادارے وکٹمز اینڈ سیٹیزنز کی جانب سے یہ مہم چلائی جا رہی ہے، جس کے مطابق یہ خیال غلط ہے کہ خواتین اچھی ڈرائیونگ نہیں کرتی۔فرانس کے حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 84 فیصد ٹریفک حادثات میں مرد ذمہ دار ہوتے ہیں اور مجموعی طور پر 93 فیصد حادثات ان کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

فرانس میں سالانہ ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے اور 11 یورپی ممالک میں ہونیوالے سروے کے مطابق فرانسیسی ڈرائیورز سب سے زیادہ جارحانہ انداز سے گاڑی چلاتے ہیں۔67 فیصد گاڑی چلاتے ہوئے دیگر ڈرائیورز کو کوستے رہتے ہیں، جبکہ 91 فیصد اکثر تیز رفتاری سے ڈرائیورنگ کرتے ہیں۔

فرانسیسی حکومت کے روڈ سیفٹی ادارے کی سربراہ کا کہنا ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مرد خطرے کا تجزیہ مختلف انداز سے کرتے ہیں، اکثر اوقات مرد ڈرائیونگ کے دوران مہارت کی بجائے طاقت کا مظاہرہ کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں،ایسے مردحضرات کوخواتین کی طرح ڈرائیونگ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Leave a reply