مرسیڈیز کی بغیر ڈرائیور آٹوڈرائیو کار متعارف

0
120

پاکستان ٹوڈے: بغیر ڈرائیورکے خودکار طریقے سے چلنے والی کاریں متعارف 

تفصیلات کے مطابق مرسڈیزبینزامریکا میں جدید ترین ٹیکنالوجی والی کاریں فروخت کرنیوالی پہلی کار ساز کمپنی بن گئی ۔ مرسیڈیز نے ڈرائیورز کو سڑک پر نظریں جمائے رکھنے کی ضرورت کے بغیر آٹو موڈ میں ڈرائیو کرنے والی کاریں فروغت کرنا شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق لگژری کار برانڈ مرسیڈیز نے امریکی شہر کیلیفورنیا میں ایسی کم از کم 65 خود مختار گاڑیاں فروخت کی ہیں۔ امریکی کارساز کمپنی مرسیڈیزنے نیواڈا میں اپنی منتخب ڈیلرشپ کے ذریعے اس جدید ٹیکنالوجی کی حامل کاریں فروخت کی ہیں، جسےلیول 3 خود مختار ڈرائیونگ کار کا نام دیا گیا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کی حامل ان کاروں کو ڈرائیورز مخصوص حالات میں چند ہدایات دے کر ڈرائیو کرنے کا کہہ سکتے ہیں، جس کے بعد وہ اپنی توجہ دیگر کاموں پر مرکوز کر سکتے ہیں، جب تک کہ گاڑی اپنے کنٹرول کیلئےاہیں دوبارہ متوجہ نہ کرے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مرسیڈیز کی جانب سےیہ پیشرفت امریکی صارفین کیلئے آٹو ڈرائیو کاروں میں اہم سنگ ِ میل ثابت ہو گا۔

Leave a reply