مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کا لاہور بار سے خطاب

0
49

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) لاہور بار کا مشکور ہوں مجھے یہاں دعوت دی موقع دیا۔ پاکستان کی تاریخ میں وکلا نے کامیاب تحریک چلائی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد عدلیہ کے لیے وکلا نے وقت کے آمر کے خلاف تحریک چلائی۔ وکلا کے بغیر کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ہمارا اتحاد ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے۔ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا بلکہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالہ گیا ہے۔

فارم 47 والوں کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ وہ اسمبلی میں بیٹھیں، اس وقت ملک میں کوئی قانون نہیں اور نہ ہی آئین موجود ہے،  مئی کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔ پنجاب کے عوام سے التماس کرتا ہوں کہ وہ آئین کی بالادستی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

لاہور سے شروع ہونے والی تحریکیں کامیاب ہوئی ہیں۔ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف وفاق کی علامت ہے۔ تحریک کے ۱۰۰ ارکان نے بلوچستان سے تعلق رکھنے محمود خان اچکزئی کو صدارت کے لیے ووٹ دیے، فوج کا جو آئینی رول ہے وہ اس میں رہے۔ فوج ہمارے ملک کی فوج ہے۔

وکلا نے ہماری تحریک کو کامیاب بنانا ہے۔ ہم اس جبر اور تشدد کو تسلیم نہیں کرتے۔ عمران خان پر جھوٹے مقدمات ختم کریں۔ ہمارے بے گناہ کارکنان کو رہا کیا جائے۔

Leave a reply