مرکزی مسلم لیگ کا لاہور میں رکنیت سازی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز

0
29

مرکزی مسلم لیگ نے لاہور میں رکنیت سازی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن)کے سابق عہدیداران نے مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

رکنیت سازی مہم کاتحصیل سٹی لاہور، تحصیل شالیمار، تحصیل ماڈل ٹاؤن، تحصیل لاہور کینٹ اور تحصیل رائیونڈ کی مزید 31 یونین کونسل میں باقائدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جنرل سیکرٹری سیف اللہ خالد، حافظ عبدالرؤف، شفیق الرحمن وڑائچ، چودھری محمد سرور، تابش قیوم، اجمل خان چانڈیہ، انجینئر حارث ڈار، ڈاکٹر ناصر ہمدانی سمیت مرکزی قائدین اور ضلعی صدور نے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر مرکزی صدر خالد مسعود سندھو کاکہناتھاکہ مرکزی مسلم لیگ لوگوں سے کیے گئے وعدوں کو نبھانے کے لیے لاہور کی ہر گلی محلے میں پہنچی ہے۔ عوام پاکستان کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
ممبرسازی کےدوسرےمرحلےکےآغازپرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئے مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری سیف اللہ خالد کاکہناتھاکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا منشور بقائے پاکستان سے جڑا ہے۔ہماری منزل اسلام آباد نہیں، اسلامی فلاحی پاکستان ہے۔ہم کبھی اقتدار اور اختیار کی نہیں بلکہ ہمیشہ ملک و ملت کی بھلائی کی سیاست کریں گے۔اس وقت ملک دشمن قوتیں قوم اور اداروں میں لڑائی کرواکر ہمیں انتشار کا شکار کرکے اپنے مقاصد پورا کرنا چاہتی ہیں۔مرکزی مسلم لیگ پاکستان دشمنوں کے عزائم میں دیوار کی طرح حائل ہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابق یوسی چیئرمین میاں مقبول، مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر مرزا شہباز اور تبسم جٹ نے بھی پاکستان مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ پروفیسر سیف اللہ خالد نے سابق سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کا خیر مقدم کیا اور رکن سازی فارم فل کرکے مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، چودھری معاذ اشتیاق، صداقت شیخ اور سعد شاہین سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھی۔
جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کارکنیت سازی مہم کےموقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھاکہ مرکزی مسلم لیگ نے مزید 31 یونین کونسل میں رکنیت سازی مہم کیمپ لگائے ہیں۔لاہور میں 1 لاکھ افراد کی رکنیت سازی کا ہدف جلد مکمل کرینگے۔ پاکستان کی ساری لیڈر شپ اور پنجاب کے مختلف اضلاع ضلعی صدور لاہور کی 31 یونین کونسل میں رکنیت سازی مہم کا جائزہ لینے کے لیے پہنچے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اسی کو بنیاد بنا کرلوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا رہی ہے۔ قوم آزمائی ہوئی دیگر جماعتوں کے چنگل سے آزاد ہو کر حقیقی لوگوں کو آگے لائے گی۔

Leave a reply