مریم نواز کاضرورت مند،بےگھرافرادکیلئے3مرلہ کےمفت پلاٹ کا اعلان

0
14

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےضرورت منداوربےگھرافرادکیلئے3مرلہ کےمفت پلاٹ دینےکااعلان کردیا۔
پہلےمرحلےمیں22اضلاع میں33سکیموں میں1892پلاٹ دئیےجائیں گے،راولپنڈی ڈویژن کے4اضلاع میں5سکیموں میں658تین مرلہ کےپلاٹ دئیےجائیں گےجبکہ فیصل آبادڈویژن کے5اضلاع کی 4سکیموں میں288تین مرلہ پلاٹ ملیں گے۔
صوبائی دارالحکومت لاہورریجن کے3اضلاع کی5سکیموں میں518تین مرلہ پلاٹ دئیےجائیں گےجبکہ بھکرریجن کی7سکیموں میں131تین مرلہ پلاٹ دئیےجائیں گےاورملتان ریجن کے5اضلاع کی9سکیموں میں270تین مرلہ پلاٹ دئیےجائیں گے۔بہاولپورریجن کی3سکیموں میں27تین مرلہ پلاٹ دئیےجائیں گے۔
حضرو، اٹک،جہلم،گجرات اورمنڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ سکیم کےتحت پلاٹ ملیں گے۔فری پلاٹ سکیم میں چنیوٹ،جھنگ،پتوکی،اوکاڑہ،رینالہ خورد،خوشاب اورلیہ بھی شامل ہے۔وہاڑی،لودھراں،ساہیوال،چیچہ وطنی،راجن پور،بہاولپور اوربہاولنگربھی تین مرلہ سکیم میں شامل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب کےہرشہری کےپاس اپنا گھر میرا خواب ہے،ناداراورمستحق لوگوں کابھی حکومتی وسائل پرحق ہے۔

Leave a reply