مریم نواز کا لاہور میں پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان
لاہور(پاکستان ٹوڈے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب کینسر ہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں کینسر ہسپتال کی سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
مریم نواز نے کینسر ہسپتال کے لئے دنیا بھر سے بہتر ین سپشلائزڈ ڈاکٹرز بلانے اور مریضوں کے تیماروں کے لئے ہوٹل بنانے کی ہدایت کی۔
دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے سرکاری ہسپتال بنائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے پہلے سرکاری ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہو گا، کینسر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔
اس موقع پر سابق سینیٹر پرویز رشید، اراکین اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ثانیہ عاشق اور ڈاکٹر عدنان بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے۔
چیف سیکرٹری پنجاب، ایس ایم بی آر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری کو آپریٹو، کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ موجود تھے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دیربالا:مکان پرمٹی کاتودہ گرنےسے12افرادجاں بحق
اگست 30, 2024 -
مخصوص نشستوں کامعاملہ:حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا
اگست 3, 2024 -
حکومت کاموٹرویزبندکرنےکافیصلہ،نوٹیفکیشن جاری
نومبر 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔