پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ مریم نورکےہاں پہلےبچےکی پیدائش ہوئی ہے،اداکارہ نےاپنےاہلخانہ اورمداحوں کوسوشل میڈیاکےذریعے یہ خبردی۔
اداکارہ مریم نورنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرمداحوں کےساتھ خوشی کی خبرشیئرکرتےہوئےساتھ میں بچےکانام بھی بتادیا۔
اداکارہ نے انسٹا پوسٹ میں بچے کی پیدائش سے قبل کروایا گیا فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے سفید میکسی زیب تن کر رکھی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر میں اداکارہ جاذب نظر آ رہی ہیں، انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے باغ کا سب سے قیمتی پھول کھل گیا ہے، ہم اپنے اس چھوٹے اور پیارے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں جس کا نام ’نائل اسماعیل‘ ہے۔
اداکارہ نے اپنے اہل خانہ اور چاہنے والوں کی انسٹا سٹوریز کو بھی ری شیئر کیا ہے جن میں اداکارہ کو ہسپتال میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں ان کے ننھے بیٹے کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
بیٹےجیسی نعمت ملنےپراداکارہ مریم نورنےاللہ تعالیٰ کاشکراداکیااورمداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اداکارہ اور ان کے اہل خانہ کے لیے مبارک باد، دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
بھائی کی شادی پررقص:اداکارہ حرامانی مشکل میں پھنس گئیں
دسمبر 25, 2024یشماگل کب اورکہاں شادی کریں گی؟
دسمبر 25, 2024اسلام میں کم عمرمردسےشادی کی ممانعت نہیں،یاسرہ رضوی
دسمبر 24, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔