مری ایلیوٹ کے مقام پر بھاری بھر کم چٹان اپنی جگہ سے آبادی کی جانب گرنے کا خدشہ ہے: پی ڈی ایم اے

0
151

(پاکستان ٹوڈے) خطرے کے پیش نظر متعلقہ گھروں کو خالی کروا لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چٹان گرنے سے 6 سے 7 گھروں کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔ آپریشن کی تما م تر تیاریاں مکمل ہیں۔ خراب موسم اور اندھیرے کی وجہ سے رات کو آپریشن نہیں ہو سکا۔

کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے ذریعے انجینئرز ریسکیو آپریشن مکمل کریں گے۔ ہیوی مشینری ،ریسکیو ایمبولینسز سمیت امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکمے اور پاک فوج کی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں ۔ مقامی آبادی سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں.

Leave a reply