مری گلاس ٹرین روٹ پر کون کون سے سیاحتی مقامات آئیں گے؟

0
24

مری گلاس ٹرین منصوبہ سیاحت کے فروغ میں گیم چینجر ثابت ہو گا؟ مری گلاس ٹرین روٹ پر کون کون سے سیاحتی مقامات آئیں گے؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پنجاب میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بہترین حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔خاص طورپرمذہبی سیاحت کے فروغ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ پنجاب صحراؤں، پہاڑی سلسلوں، جھیلوں اور دریاؤں کی سرزمین ہے۔
لاہور سفاری زو میں وائلڈ لائف تھیٹر کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں میں جنگلی حیات کے تحفظ اور محبت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ یہ منفرد تھیٹر ہر ہفتہ اور اتوار کو پیش کیا جائے گا اور تقریباً 100 دن تک جاری رہے گا۔
دوسری طرف پنجاب حکومت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ملک کے مشہور سیاحتی مقام مری تک گلاس ٹرین چلانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق گلاس ٹرین منصوبے کی تکمیل کیلئے ابتدائی جائزے کا کام 30 اپریل تک مکمل ہو جائے گا، جبکہ گلاس ٹرین منصوبہ اگلے دو سال میں مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔مری گلاس ٹرین کے مجوزہ روٹ کے حوالے سےبتایا جا رہا ہے کہ اس ٹرین کے روٹ میں بستال موڑ، گھوڑا گلی، گلیات، کشمیر پوائنٹ سے پتریاٹہ یا بھوربن تک مختلف سٹیشنز قائم کیے جائیں گے اور اسلام آباد سے مری تک 65 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک تعمیر کیا جائے گا۔
پاکستان ریلویز کے جنرل منیجرمحمد یوسف کے مطابق اس منصوبے کی مرکزی نگرانی حکومت پنجاب کے پاس ہے، تاہم محکمہ ریلوے گلاس ٹرین کے ٹریک اسے سفر کیلئے محفوظ بنانے اور سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی معاونت کرے گا۔
ماہرین کے خیال میں مری تک گلاس ٹرین چلانے کا منصوبہ انتہائی پُرکشش ہے ، تاہم اس کی بروقت تکمیل اہم ہے اور اسی صورت میں یہ منصوبہ سیاحت کو فوری طور پر پروان چڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave a reply