مسجد ِ نبویؐ کے میناروں میں رمضان کے دوران سرخ روشنی کیوں نظرآتی ہے؟

جب مسجد ِ نبوی کے مینار نظر آئے،اللہ کی رحمت کے آثار نظر آئے،منظر ہو بیا ں کیسے؟ الفاظ نہیں ملتے،جس وقت محمدؐ کا دربار نظر آئے،رمضان کےدوران مسجد ِ نبوی کے میناروں میں سرخ روشنی کیوں نظر آتی ہے؟دلچسپ تاریخ پر مبنی ایمان افروز تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ہرسال رمضان المبارک کے دنوں کے دوران مسجد ِ نبوی کے میناروں پر سرخ روشنی دکھائی دیتی ہے۔ مدینہ منورہ بالخصوص مسجد ِ نبوی میں جہاں ہر جانب سبز رنگ نمایاں ہے،وہاں رمضان المبارک کے دوران مسجد ِ نبوی کے میناروں پر سرخ روشنی آخر کیوں دکھائی دیتی ہے؟
سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت اسلامی ممالک میں رمضان المبارک انتہائی مذہبی جوش و جذبے اور روایتی انداز میں منایا جارہا ہے۔آج کل اکثر شہروں میں رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے وقت مساجد کےسپیکروں پر سائرن بجایا جاتا ہے، جسے سن کر روزہ دارسحری و افطاری کے وقت کا تعین کرتےہیں، تاہم ماضی میں سعودی عرب سمیت اکثر اسلامی ممالک میں ماہِ صیام کے دوران سحر و افطار کے اطلاع کیلئے توپ چلائی جاتی تھی۔
ماہِ صیام کے دوران مسجد ِ نبوی کے میناروں پر نظر آنیوالی سرخ روشنی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔دراصل مسجد ِ نبوی کے وسیع و عریض صحن اور اطراف کے محلے میں رمضان المبارک کے دوران افطار کرنیوالے روزہ داروں کیلئے سرخ روشنی اور اس کے ساتھ توپ داغنے کا اہتمام کیا جاتا ہے، تاکہ سب کو افطار کے وقت کا درست اندازہ ہو جائے اور مغرب کا وقت ہوتے ہی روزے دار اذان کا انتظار کیے بغیر افطار ی کر سکیں۔مسجد ِ نبوی کے میناروں پر ہرسال رمضان کےدوران سرخ روشنی اسی سلسلے میں کی جاتی ہے۔
ٹیرف میں کمی کاانحصا رچین کےرویےپرہے،امریکا
اپریل 24, 2025سعودی عرب جانیوالے پاکستانی عازمین ِحج کیلئے بڑی خوشخبری
اپریل 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔