مسلح افواج کی عیدالفطر پر قوم کو مبارکباد، اتحاد اور قربانیوں کو خراج تحسین

0
4

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواجِ پاکستان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے مشترکہ پیغام میں  کہا کہ عید ہمیں اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری جیسی اعلیٰ اقدار کی یاد دلاتی ہے۔ افواجِ پاکستان کے لیے عید کی حقیقی روح وطن کے دفاع اور عوام کی خدمت میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات جوان اپنے اہلِ خانہ سے دور رہ کر ملک کے امن و استحکام کو یقینی بنا رہے ہیں، جن کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔ وطن کے بہادر محافظوں، مرد و خواتین، کی جرات اور ایثار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
پیغام میں شہدا اور غازیوں کے اہلِ خانہ کے صبر و استقامت کو بھی سلام پیش کیا گیا، جبکہ مسلح افواج نے قوم کی مسلسل حمایت اور تعاون کو سراہا۔آخر میں دعا کی گئی کہ عید پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور برکتوں کا پیغام لے کر آئے۔

Leave a reply