مسلسل قیمت میں اضافےکےبعدڈالرسستا ہوگیا

0
49

کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافے کےبعد ڈالرسستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 277.85 روپے سے کم ہوکر 277.69 روپے پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچی ۔ ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 82 ہزار 905 پوائنٹس تک پہنچا ۔ اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 589 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔125 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 263 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 42 کروڑ 26 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 64 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,905 جبکہ کم ترین سطح 81,600 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply