مسلسل کمی کےبعدسونےکی قیمت میں ہزار وں روپےکااضافہ

0
19

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں مسلسل کمی کےبعداچانک بڑااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونا 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپےفی تولہ ہوگیا۔10گرام سونےکی قیمت میں ایک ہزار 715 روپے کااضافہ ہونےسے10گرام سونا2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2683 ڈالر فی اونس ہے۔
یادرہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوئی تھی ،فی تولہ سونا 5 ہزار 400 روپےسستاہواتھاجس سےفی تولہ سونا2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے کا ہوگیا تھا،جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں4630 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے10گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے کاہوگیاتھا۔جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 65 ڈالر کم ہواتھاجس کےبعد 2762 ڈالر فی اونس ہوگیاتھا۔

Leave a reply