مسلم لیگ ن آتی ہےتوملک میں ترقی آتی ہے،نوازشریف

0
16

سابق وزیراعظم وسربراہ مسلم لیگ ن میاں محمدنوازشریف نےکہاہےکہ مسلم لیگ ن آتی ہےتوملک میں ترقی آتی ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےلاہورڈویژن سےتعلق رکھنےوالےارکان پنجاب اسمبلی نےملاقات کی ۔اس موقع پرممبران سےگفتگوکرتےہوئےنوازشریف کاکہناتھاکہ اللہ کرےہم ایک بارپھرٹیک آف کرسکیں،وزیراعظم شہبازشریف بہت محنت کررہےہیں،بہت عرصےبعدعوام میں خوشی اوراطمینان نظرآرہاہے،شکراداکرتےہوئےمحنت سےعوام کی خدمت کاسفرجاری ہے،زندگی میں بہت اتارچڑھاؤدیکھےہیں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ مسلم لیگ ن آتی ہےتوملک میں ترقی آتی ہے،ڈی ریل نہ کیاجاتاتوآج پاکستان کہیں آگےہوتا ،1990 کا سفر جاری رہتاتوپاکستان ترقی کےسفرمیں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا ،مہنگائی میں کمی سے عوام کوسکھ کاکچھ سانس آیاہے،پالیسی ریٹ22سےکم ہوکر12فیصدپرآنامعاشی بہتری کی علامت ہے،اللہ نےتیزی سےگڑھےمیں گرتےملک اورقوم کوبچالیا ۔

Leave a reply