
معروف اداکارہ مشی خان نےپاکستان اور پاکستانی عوام کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پربھارتی اداکارہ وسیاست دان کنگنارناوت کو کھری کھری سنا دی۔
میڈیارپورٹ کےمطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی کےدوران بہت سےبھارتی اداکاروں نےپاکستان اور پاکستانی عوام کےبارے ہرزہ سرائی کی،جس پر پاکستان کی جانب سےبھی فنکاربرادری نےبھرپورجواب دیا۔جس کی مثال مشی خان کی صورت میں بھی سامنےآئی ہے۔
مشی خان نےاپنےویڈیوپیغام میں کنگنارناوت کوچیلنج کرتےہوئےکہاکہ میرا چیلنج ہے تمہارے لئے میرا ایک ہی مکا کافی ہوگا۔پاکستان اور پاکستانی عوام کیخلاف ہرزہ سرائی کرنےپرمشی خان نے کنگنارناوت کو تنقیدکانشانہ بناتےہوئے کہاکہ کیسارہاپاک فوج کاجواب۔
اداکارہ مشی خان نے پاک فوج کے آپریشن’’ بُنیان مرصوص ‘‘کی تعریف کرتے ہوئے پوچھا کہ کنگنا تمہیں پاکستان کا جواب فوجی جواب کیسا لگا؟ مزہ آیا، پاکستان اور اس کی عوام کیلئے برا کہنا تمہیں مہنگا پڑ گیا۔
مشی خان نے کنگنا رناوت کو مشورہ دیا کہ آئندہ کچھ بھی بولنے سے پہلے سوچ لیا کرو۔
واضح رہےکہ حالیہ کشیدہ صورتحال کےدوران بھارتی فنکاروں نےنفرت سےآمیزبیانات سےماحول کومزید کشیدہ بنایاہواتھا،ان میں کنگنا رناوت سر فہرست ہیں، بھارتی ہیروئن کنگنا رناوت مودی کی مداح ہیں اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی بھی ہیں۔
دوسری شادی کےبارےمیں اداکارہ ثمن نےاپنی رائےدیدی
مئی 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔