مصباح الحق نے زندگی کی نصف سنچری مکمل کر لی

0
32

پاکستان ٹوڈے: پاکستانی کرکٹر مصباح الحق نے زندگی کی50 بہاریں دیکھ کر نصف سنچری مکمل کر لی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق کی آج گولڈن جوبلی سالگرہ ہے۔

مصباح الحق 28 مئی 1974 کو میانوالی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلیم حاصل کی اور کرکٹ کو اپنا کیرئیر بنایا۔ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کیخلاف 2001 میں کھیلے گئے میچ سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ 2010 میں اس وقت ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالی جب قومی ٹیم کے تین کرکٹر سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے،

تو ٹیسٹ ٹیم کو نمبر ون پوزیشن پر لے جانے کا بیڑا مصباح الحق نے اٹھایا۔ مصباح الحق کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر دو ایک سے شکست دیکر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت لی اورقومی ٹیم ٹیسٹ کو ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی دلوانے والے سابقہ کپتان مصباح الحق جب وطن واپس آئے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

مصباح الحق نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔مصباح الحق کو ٹیسٹ کیریئر میں 10 سنچریاں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 5222 رنز بنانے کا اعزازحاصل ہے۔

Leave a reply