پاکستان ٹوڈے: مصر میں چار ہزار سال سے زیادہ پرانی ممی اور مقبرے دریافت۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کو پتھر کے مزین شدہ تابوت کے اندر سونے سے ڈھکی ہوئی ایک ممی ملی ہے، جو چار ہزار برس سے بھی زیادہ عرصے سے بند تھی۔ یہ قاہرہ کے باہر دریافت ہونے والی نادر ونایاب حالیہ دریافتوں میں سے ایک ہے۔قاہرہ کے جنوب میں واقع قدیم گاوں سقارہ سے ملنے والی آثار قدیمہ کی نئی دریافتوں میں ایک ایسی ممی (حنوط شدہ لاش) بھی شامل ہے، جو تقریبا 4,300 برس قدیم بتائی جا رہی ہے۔
ماہرین کے بقول یہ ممی ہیکاشیپس نامی شخص کی ہے اور یہ ممی سونے کی پرتوں سے ڈھکی ہوئی تھی، اور یہ ایک ایسے بڑے چونے کے پتھر سے مزین ایک تابوت کے اندر رکھی ہوئی تھی، جو 4,300 سالوں سے بند پڑا تھا، بالکل اسی طرح جیسے قدیم مصریوں نے اسے چھوڑا تھا، ماہرین نے اس وسیع تر قدیمی قبرستان میں مزید چار مقبرے بھی دریافت کیے ہیں۔
ان دریافتوں کی تاریخ پانچویں اور چھٹے فراعین مصر کے خاندانوں سے ملتی ہے اور ان کا تعلق 25ویں سے 22ویں صدی قبل مسیح سے ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مصر میں سیاحتی شعبے میں جان ڈالنے کی کوشش کے تحت حالیہ برسوں میں قدیم دور کی دریافتوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔