پاکستان ٹوڈے: مصنوعی ذہانت کے دور میں سب سے زیادہ معاوضے والی مہارت کیا ہوگی؟ جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملازمتوں پر مصنوعی ذہانت کے بڑھتے اثرات کے باعث بہت سے افراد اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کی خاطر نئی مہارتیں سیکھنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگ ملازمت کے بہتر امکانات کیلئے کوڈنگ یا آر ٹی فیشل انٹیلی جنس جیسی ٹیکنالوجیز سیکھنے کے بھی حامی ہیں، لیکن امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت پروفیسر سکاٹ گیلوے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نوجوانوں کو سٹوری ٹیلنگ سکل سیکھنے پر زور دیا ہے۔
نیو یارک یونیورسٹی میں مارکیٹنگ پروفیسر کے طور پر سکاٹ گیلوے یقین رکھتے ہیں کہ جب تک ٹیکنالوجی آگے بڑھے گی، ڈیٹا کی مدد سے خیالات کو پہنچانے کی صلاحیت انمول ہوگی۔سکاٹ گیلوے نے چیٹ جی پی ٹی اور اے آئی جیسے ٹولز پر زیادہ انحصار کیخلاف خبردار کرتے ہوئے پیشہ ور افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں اپنے کام کا ماہر بننے پر توجہ دیں۔
بزنس مین اور پروفیسر کا کہنا ہے کہ اگر میں اپنے 13 اور 16 سالہ بچے کو کوئی قابلیت دے سکتا ہوں، جس سے وہ میرے خیال میں وقت کی کسوٹی پر کھڑا ہوسکے گا تو وہ سٹوری ٹیلنگ سکل ہوگی۔ پروفیسر کے بقول سٹوری ٹیلنگ کی قسم طے نہیں ہو سکتی ،کیونکہ مواصلاتی پلیٹ فارم مسلسل تیار ہو رہے ہیں، جو چیز واقعی اہم ہے، وہ اچھی طرح سے لکھنے، خیالات کو بیان کرنے، ڈیٹا، انفوگرافکس، سلائیڈ شوز کے ساتھ خیالات پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔