مظفرآباد:زلزلےکےجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

0
36

مظفرآباداورگردونواح میں اعلیٰ الصبح زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے۔لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
آزاد کشمیر، ہٹیاں بالا، چناری اور چکوٹھی سمیت جہلم ویلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جبکہ وادی لیپہ، باغ، پونچھ اور حویلی کے اضلاع میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔
اعلیٰ الصبح آنےوالےزلزلےسےعمارتیں لرزاُٹھی سوئےہوئےلوگ جاگ گئے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیالوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتےہوئےگھروں سےباہرنکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق زلزلےکامرکزمقبوضہ کشمیرمیں سری نگر سے11 کلومیٹر دورسوپورجبکہ ریکٹر اسکیل پرزلزلےکی شدت 4.6ریکارڈکی گئی۔
مظفرآباد میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 6 بج کر 16 منٹ پر اور دوسرا جھٹکا 6 بج کر 23 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ زلزلے کے باعث مظفرآباد میں کچھ دیر کے لیے انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔
دوسری جانب سوات، اسکردو اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Leave a reply