معاشرےمیں نفرتیں پیداکی گئیں،بھائی کوبھائی سےلڑایاگیا،عطاتارڑ

0
25

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہاہےکہ معاشرےمیں نفرتیں پیداکی گئیں، بھائی کوبھائی سےلڑایاگیا۔
اسلام آبادمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ علامہ اقبال صرف برصغیرتک محدودنہیں وسطی ایشیامیں بھی سراہا جاتا ہے، فرانس میں کلام اقبال کوپڑھایاجارہاہے،ہماری کوشش رہی ہےقوم متحدرہے،ہم نےدیگرسیاسی جماعتوں کےساتھ فراخ دلی کامظاہرہ کیاہے،دکھ کی بات ہےہمارےہاں ایک سوچ پیداکردی گئی ہے۔
عطاتارڑکامزیدکہناتھاکہ معاشرےمیں نفرتیں پیداکی گئیں،بھائی کوبھائی سےلڑایاگیا،آج فلسطین،غزہ کےحالات پرگولڈاسمتھ کےٹوئٹ کی کسی نےمذمت نہیں کی،جب زیڈگولڈاسمتھ اسرائیل کےحق میں بیان دیتاہےتوکوئی مذمت کیوں نہیں کرتا،ابھی تک کسی نےبھی گولڈاسمتھ کےبیان کی مذمت نہیں کی۔
اُن کاکہناتھاکہ فلسطین پرہماری اےپی سی ہوئی تمام جماعتوں نےشرکت کی، اےپی سی میں فلسطین کےحوالے سےقراردادمنظورکی جاتی ہے،کچھ چیزیں سیاست اورکچھ سیاسی معاملات سےبالاترہونی چاہئیں،اکتوبرکےآخرتک باہرسے3ارب ڈالرترسیلات زرآئی ہیں،مہنگائی میں کمی ہورہی ہے معیشت بہترہورہی ہے،کیاوجہ ہےکےپی میں کوئی کام نہیں ہورہا۔
وزیراطلاعات کامزیدکہناتھاکہ یہ کہتےہیں فلاں نہیں توپاکستان نہیں،ڈنکےکی چوٹ پرکہتاہوں کوئی سیاسی لیڈرپاکستان سےبڑانہیں،پاکستان ہےتوسیاست ہے،ایم این اے،ایم پی اے،وزارتیں ہیں،ان کےلئے کشمیراورفلسطین کامسئلہ کوئی معنی نہیں رکھتا۔

Leave a reply