معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے،وزیراعظم شہبازشریف

0
6

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقدہواجس میں اہم فیصلے کرلیےگئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےمزید8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دے دی۔ جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگراورالمعیز پاور پلانٹ کے ساتھ ٹیرف کے ازسر نو جائزے کی منظوری دی۔ انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ساتھ ٹیرف ریویو کی منظوری بھی دی گئی۔
وفاقی کابینہ اس سے قبل پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی کی منظوری دے چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے آئی پی پیز پر تشکیل کردہ خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں ٹیرف ریویو کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصلے سے قومی خزانے کو دو سو ارب روپے کی بچت ہو گی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ’جنہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کی انہیں کسی صورت بھی نہیں چھوڑا جائے گا اور اگر کوئی بے قصور ہے تو کچھ بھی نہیں کہا جائے گا۔ اسی پیمانے پر ہم آگے چلیں گے۔ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے۔‘
اُن کامزیدکہناتھاکہ ’بدقسمتی سے ایک کال دینے کی کوشش کی گئی جسے سول نافرمانی کی تحریک کہا گیا۔ پاکستان کے ساتھ اس سےبڑی دشمنی کیا ہو سکتی ہے۔‘
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےشہبازشریف کاکہناتھاکہ ’نومبرکےمہینے میں بیرون ملک سے ترسیلات بھی ریکارڈ زیادہ ہیں۔ یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ہم پر اعتماد ہے۔‘
ان کا مزیدکہنا تھا کہ لبنان کے وزیراعظم سے شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے انخلا پر بات کی۔ انخلا کے لیے وزارت خارجہ اور سفارتخانہ رابطے میں رہے۔ پاکستان شام کے معاملے پر غیرجانبدار رہا۔

Leave a reply