معاشی استحکام کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آئےگا: رانا آفتاب احمد خان

0
54

اپنے ضمیر کے قیدی حافظ فرحت عباس پر جبر و تشدد کے بعد ایوان میں آئے، ایک لاکھ باون ہزار کیسز اب بھی حل طلب ہیں، دو سو آدمی لوٹے دوسو گاڑیاں چوری ہوتی ہیں۔

پولیس صرف نو مئی واقعہ میں بے گناہ کو گرفتار کرنے کےلئے رکھا ہے، یہ ملک پولیس سٹیٹ بن گیا ہے فاضل رکن پر فائرنگ کا الزام ہے۔

امن و امان کی یہ صورتحال ہے کہ جوا خانہ اور بھتہ خوری پولیس کے بغیر نہیں ہوسکتی، اگر کسی کی گاڑی چوری ہوجاتی ہے تو مالک کو کب گاڑی ملتی ہے وہ تو خود گاڑیاں چلاتے ہیں۔

معاشی استحکام کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آئےگا، ایوان میں کوئی ہاتھ کھڑا کردے کہ کس ممبر کا بچہ سرکاری سکولوں میں پڑھتا ہے۔

نظام ٹھیک کرنے سے تعلیم کا معیار بہتر ہوگا ، چار چار سال آپریشن سرکاری ہسپتالوں میں دے رہے ہیں۔

پرائیویٹ ہسپتال قتل گاہ بنے ہوئے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں دوائی نہیں ہے ، بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا کہ ہیلتھ کارڈ سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا میں نے خود اس سے استفادہ حاصل کرلیا۔

کیا آپ بانی پی ٹی آئی فئیر ٹرائل دے رہے ہیں امریکی صدر نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کااعلان کردیا ہے، حکومت نے تنخواہ نہ لینے کا تو اعلان کردیا جو مراعات لے رہے ہیں اس کا بھی خیال کریں، بجٹ جو پاس کرنا ہے وہ تو پاس ہو چکا ہے کیا ہم سے صرف مہر لگانی ہے۔

ٹریفک ان کنٹرولڈ ہے چالانوں سے کام نہیں چلے گا، پولیس توتشدد پسند ہیں نظام ٹھیک ہی نہیں ہے۔ فیصل آباد میں ایک نوجوان بسنت سے زبح ہوگیا، جب ہم حکومت میں آئیں گے تو پولیس ہم سے پوچھے گی کیا کرنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے حلف دیتا ہوں سب متحد ہیں، فوڈ اتھارٹی کا کیا نتیجہ نکلا غریبوں کا چالان کررہے ہیں۔

Leave a reply