معاشی بہتری اورمہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ہیں، نواز شریف

سابق وزیراعظم وسربراہ مسلم لیگ ن میاں محمدنوازشریف نےکہاہےکہ معاشی بہتری اورمہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کےاشارےہیں۔
سابق وزیراعظم وصدرمسلم لیگ(ن)میاں محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکےساتھ فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےنوازشریف کاکہناتھاکہ نیت ٹھیک ہوگی تواللہ تعالیٰ کی مددآئےگی،مخلوق خداکی خدمت سب سےبڑی عبادت ہے،عوام کی خدمت کاصلہ اورانعام اللہ تعالیٰ دیتاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ معاشی بہتری اورمہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ہیں،30ہزار پرآنے والی سٹاک ایکسچینج آج ایک لاکھ 20ہزار پوائنٹس کوچھوچکی،معاشی ترقی کےتسلسل سےہی عوام کے حالات بدل سکتے ہیں ،اللہ کاشکرہےکہ پاکستان کاتنزلی کی طرف جاری سفررک گیا۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔