معاون خصوصی ذیشان ملک/ارکان اسمبلی ملاقات

0
94

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک سے مختلف شہروں کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

ارکان اسمبلی نے ملاقات میں بجٹ کو متوازن اورعوام دوست قرار دیا، ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے نگہبان رمضان ریلیف پیکج کو مستحقین کیلئے ایک بڑا تحفہ قرار دیا۔

صوبے میں تعلیم وصحت،انفراسٹکچر ،آئی ٹی ،زراعت ،لائیو سٹاک ،یوتھ پروگرام،ماحولیات،صاف ستھرا پنجاب سمیت دیگر شعبوں میں انقلابی اقدامات ک سراہا۔

ارکان پنجاب اسمبلی خرم ورک ، عامر شاہانی ، احمد نواز نوانی ، خضر مزاری اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد نذیر سندھو سے ملاقات میں سیاسی امور پہ تبادلہ خیال، ملاقات میں تمام ارکان نے وزیراعلیٰ مریم نواز صاحبہ کے ستھرا پنجاب ،نگہبان رمضان ، سڑکوں کی تعمیرومرمت اور بحالی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دیگر اقدامات کو سراہا

تمام ارکان پنجاب اسمبلی نے اپنے حلقہ کی عوام کی خوشحالی اور پنجاب کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا، ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل بارے معاون خصوصی کو آگاہ کیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز صوبے کو یکساں طور پر ترقی کی خواہاں ہیں ، لاہور سے رحیم یارخان اور ڈی جی خان تک تمام شہروں کو ترقی کے یکساں مواقع ملیں گے ۔

جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کریں گے ،کسانوں کو سہولیات فراہم کریں گے ، وزیراعلیٰ کی قیادت میں انشاءاللہ بہت جلد پنجاب پھر سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگا اور عوام خوشحال ہونگے،معاون خصوصی ذیشان ملک کی ارکان اسمبلی سے گفتگو

جن ارکان اسمبلی نے ،معاون خصوصی ذیشان ملک سے ملاقات کی ان میں خرم ورک ، عامر شاہانی ، احمد نواز نوانی ، خضر مزاری شامل ہیں، لیگ رہنما شاہد نذیر سندھو نے بھی ملاقات کی اور سیاسی امور پہ تبادلہ خیال کیا

Leave a reply