معروف اداکار دھرمیندرکی طبیعت ناساز: آئی سی یو میں منتقل

معروف اداکاردھرمیندرکی طبیعت ناسازہونےپرہسپتال کےانتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کردیاگیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق 89سالہ دھرمیندرکوچندروزقبل طبیعت بگڑنےپر ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایاگیاتھا،جہاں پراداکارکی طبیعت میں بہتری آنےکےبجائےمزیدخراب ہوگئی،جس کی وجہ سےاُن کوآج وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیاگیا۔
متعدد رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کئی دنوں سے علیل ہیں اور آج صبح حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ آج صبح سے اچانک ہسپتال میں رشتےدارں کاآناجانالگاہواہےجس پرہسپتال انتظامیہ یاخاندان کےافرادنےابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
واضح رہےکہ لیجنڈری اداکاردھرمیندرکورواں سال اپریل میں آنکھ کی سرجری کےلئے بھی ہسپتال منتقل کیاگیاتھا۔















