
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ڈولی سوہی کے اہل خانہ نے بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا، ’ ہماری ڈولی ہم سے بہت دور چلی گئی، ہم سب صدمے سے دوچار ہیں، ڈولی کی آخری رسومات آج دوپہر میں ادا کی جائیں گی‘۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ ڈولی میں 6 ماہ قبل سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی بیماری کے علاج کے دوران اداکارہ کو ’جھنک‘ بھی چھوڑنا پڑگیا تھا۔
ڈولی سوہی سروائیکل کینسر میں مبتلا تھیں، ان کی عمر 48 برس تھی جن کا انتقال گزشتہ رات ہوا۔ ایک رات قبل ہی اداکار کی بہن امندیپ سوہی یرقان کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔
اداکارہ کی بہن کی موت سے متعلق خاندان کا کہنا تھا کہ’ یہ سچ ہے کہ امندیپ بھی زندہ نہیں ہے، اس کا جسم بیماری سے لڑتے لڑتے ہار گیا تھا، اسے یرقان تھا‘۔
کامیڈی کنگ ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
اپریل 16, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
جنوری 15, 2025 -
رمضان شوگرملزریفرنس:شہبازشریف اورحمزہ شہبازبری
فروری 6, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔