معروف بھارتی کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا انتقال کرگئے

0
37

معروف بھارتی کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا86برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق چندروزقبل رتن ٹاٹاکوبلڈپریشرکم ہونےکی وجہ سےہسپتال منتقل کیاگیاتھاجہاں پراُن کی طبیعت میں بہتری نہ آنےکی وجہ سےاُن کوانتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیاگیاتھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
واضح رہےکہ رتن ٹاٹاکےانتقال کی خبرتین روزقبل بھی منظرعام پرآئی تھی مگر انکے سوشل میڈیا سے اس بات کی تردیدکی گئی تھی اورکہاگیاتھاکہ وہ بالکل فٹ اورصحت مندہیں۔
رتن ٹاٹا کےانتقال پربھارتی وزیراعظم نریندرامودی سمیت سیاست دان ،صنعت کاروں نےافسوس کااظہارکیا۔
رتن ٹاٹاکی قیادت میں ٹاٹا گروپ نےترقی منزلیں طےکیں،انہوں نے مارچ 1991ء سے دسمبر 2012ء تک ٹاٹا گروپ کی قیادت کی ۔ مارچ 2024 تک ٹاٹا گروپ کی مالیت 365 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

Leave a reply